عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹیچوٹ(جے کے ای ڈی آئی) سمپورہ پانپور کیمپس میںڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی کی طرف سے قومی پرچم لہرانے سے ہواہے۔اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی اعجاز احمد بٹ نے ملک کی محنت سے حاصل کی گئی آزادی کا جشن منانے کے لئے اکٹھے ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے اور اس موقع کو ایک خوشحال اور ہم آہنگی سے بھرپور ملک کی تعمیر کے لئے تجدید عہد کے لئے استعمال کیاہے۔ یوم آزادی کا جوش ای ڈی آئی کے مختلف ضلعی دفاتر میں گونج اٹھا اور ہر ضلعی ہیڈکوارٹر نے تہہ دل سے تقریبات میں حصہ لیا۔ ادھر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر کے وائس چانسلرپروفیسر نذیر احمد گنائی نے کل صبح یونیورسٹی کے شالیمار کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب کی قیادت کی۔پرچم کشائی کی تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹرار، ڈائریکٹرز، ڈین فیکلٹی آف ہارٹیکلچر، کنٹرولر آف ایگزامینیشنز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، پروفیسرز اور یونیورسٹی کے دیگر افسران نے طلباء کے ساتھ جوش و خروش کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔س موقع پر وائس چانسلر نے ان تمام لوگوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں اپنی جانیں قربان کیں اور اس کے بعد زندگی کے تمام شعبوں میں ہونے والی قابل ذکر پیش رفت کو خراج تحسین پیش کیا۔SKUAST کے دیگر تمام کیمپسوں اور ریسرچ سٹیشنوں پر بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔اس دوران ڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال نے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ کے عملے کے اجتماع کی موجودگی میں ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ لال منڈی سری نگر کے لان میں قومی پرچم لہرایا۔ڈائریکٹر زراعت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ شرکاء میں محکمہ کے تمام ڈویڑنل اور سیکٹرل افسران اور ان کا عملہ شامل تھا۔ انہوں نے تقریب میں پرجوش شرکت پر ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے گزشتہ سال میں محکمہ کی طرف سے کچھ نمایاں کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔کشمیر ڈویژن کے تمام اضلاع اور سب ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں محکمہ زراعت کے احاطے میں بھی یوم آزادی منایا گیا۔