سرینگر//وادی کشمیر میں سنیچر کے روز ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ یعنی40 کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہرہوگئے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد494تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ آج40کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔
کنسل کا کہنا تھا کہ آج جن چالیس افراد کے ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے اُن سب کا تعلق وادی کشمیر سے ہے ۔
روہت کنسل کے مطابق وادی کشمیر میں اب کورونا سے متاثرین کی تعداد437پہنچ گئی ہے جبکہ صوبہ جموں میں یہ تعداد57ہے۔مہلک وائرس سے اب تک جموں کشمیر میں چھ افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔