عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں لشکر جبار کے بانی ملی ٹینٹ کمانڈر کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ داود ملک، کو جنوبی وزیرستان میں چند نقاب پوش افراد نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ میرالی ائریا میں ایک میڈیکل شاپ پر تھے۔یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا ہے ۔دائود ملک ایک قبائلی لیڈر تھا جس نے کشمیر میں ملی ٹینسی کو جاری رکھنے کیلئے لشکر جبار نامی تنظیم بنائی تھی۔واضح رہے کہ 11اکتوبر کو شاہد لطیف نامی ملی ٹینٹ، جو پٹھانکوٹ حملے میں مطلوب تھا، کو سیالکوٹ میں ہلاک کیا گیا۔