اشرف چراغ
کپوارہ//ہچ مرگ میں سبزیو ں کی کاشت سے متعلق کشمیر عظمیٰ چھپی خبر کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ عزیز احمد راتھر نے علاقہ کا وسیع دور کر کے کسانو ں سے بات چیت بھی کی اور انہیں یقین دلایا کہ انتظامیہ کسانو ں کو سبزیو ں کی کاشت کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی ۔ہچ مرگ ضلع کپوارہ میں یہ مقام حاصل ہے کہ اس گائو ں میں ٹماٹرو ں کی کاشت بڑے پیمانے پر ہوتی ہے لیکن ان ٹماٹرو ںکو منڈیو ں تک لے جانے کے لئے ابھی تک کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہے ۔نا ظم زراعت چودھر اقبال نے ہچ مرگ کے کئی دورے کئے اور کسانو ں کو محکمہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔علاقہ میں ٹما ٹرو ں کی بہتات سے ہچ مرگ علاقہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ اپریل مہینہ شروع ہونے ہی اپنی کھیتو ں کو ٹماٹرو ں کی کاشت کے لئے تیار کرتے ہیں اور بہتر فصل کی امید کرتے ہیں ۔کسانو ں کی ٹما ٹر کی پیدوار کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ عزیز احمد راتھر نے ہچ مرگ کا دورہ کیا اور کسانو ں سے بات چیت کی ۔انہو ں نے کسانو ں کی زبردست حوصلہ افزائی کی اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ۔