رام بن//ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ راج کمار گوئل نے ضلع رام بن کا دورہ کیا اور شری امرناتھ جی شرائن یاترا 2022 ء کے لئے حفاظتی اور دیگر متعلقہ اِنتظامات کے بارے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران راج کمار گوئل نے چندر کوٹ میں شری اَمرناتھ جی شرائن بورڈ کے ذریعے تعمیر کئے جانے والے یاتری نواس پر کام کی رفتار کا معائینہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام ، ایس ایس پی موہیتا شرما، ایس ایس پی ٹریفک ، این ایچ ڈبلیو شبیر احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال شرما اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔یاتری نواس پر کا م کی صورتحال کا خود جائزہ لیتے ہوئے مالیاتی کمشنر کی ایس اے این جے وائی ۔2022ء کے دوران اِس سہولیت کی صلاحیت او راس کی افادیت کے بارے میں بتایا گیا۔اُنہوں نے مختصر جائزہ میٹنگ کے دوران پوتر یاترا کے احسن اِنعقاد اور جموں ۔سری نگر قومی شاہراہ پر فول پروف سیکورٹی گرڈ کی دیکھ ریکھ کے لئے درکار مشترکہ طریقہ کار اور منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری موصوف نے بعد میں شان پیلس کے قریب پولیس کنٹرول روم کا معائینہ کیا او راین ایچ۔44پر گاڑیوں کی کسی بھی مشکوک ٹرانسپورٹیشن پر نظررکھنے کے لئے ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمروں کے آپریشن کا مشاہدہ کیا۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری موصوف کو ایس اے این جے وائی 2022 کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ اِس کے علاوہ ضلع میں جاری مختلف بڑے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔