سرینگر// ایچ ڈی ایف سی نے بھارت میں موجود اپنی شاخوں میں’سمارٹ اپ زونز‘ متعارف کرنے کا اعلان کیاہے ۔پہلے مرحلے میں30شہروں کی65شاخوں میں سمارٹ اپ زون متعارف کئے جائیںگے ۔بنک کی طرف سے نئی اسکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو دیگر انٹر پراینئروں سے متعلق مکمل نیٹ ورک سے متعلق تجربہ اور آگاہی فر اہم ہوگی۔اسمارٹ اپ کو نیا کاروبار شروع کرنے والوں کی تمام تر ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے،جس کے تحت بنک اور ادائیگی کی سہولیات بشمول زر مبادلہ اور مشاورت بھی شامل ہے۔دہلی میں منعقدہ تقریب کے دوران اس نئی سکیم ’اسمارٹ زونز‘ کو متعارف کیا گیا۔