سرینگر//مہلک کورونا وائرس کے اعلامات اور امکانات کے پیش نظر ایوان صحافت کشمیر (کشمیر پریس کلب) کو31مارچ تک بندکیا گیا۔ ایوان صحافت کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایوان صحافت کو رواں ماہ کی31تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں اور اس دوران ایوان صحافت میں آنے سے پرہیز کریں۔