Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

ایوان سے منظور شدہ قرارداد رد کرنیکا اختیار نہیں بھاجپا مجھے نکالنا چاہتی ہے تو تحریک عدم اعتماد لائے:سپیکر

Mir Ajaz
Last updated: November 8, 2024 12:47 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
Photo:SEYLLOU
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//جموں و کشمیر اسمبلی سپیکر عبدالرحیم راتھر نے بی جے پی کے ایوان کی طرف سے منظور کردہ خصوصی درجہ کی قرارداد کو واپس لینے یا استعفیٰ دینے کے مطالبے کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی کو ان پر اعتماد نہیں ہے تو ااُسےتحریک عدم اعتمادلانی چاہئے۔انہوں نے پارٹی کو اس کی ’’سستی نعرے بازی‘‘کیلئے بھی سرزنش کرتے ہوئےکہا کہ وہ ممبران کوچاہِ ایوان میں داخل ہوکرسیکریٹری کی کرسی پر رکھے ہوئے قومی نشان پر پیر رکھنے کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔راتھر نے کہا’’بی جے پی ممبران سپیکر سے قرارداد واپس لینے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ سپیکر کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔ ایوان کی طرف سے پاس کردہ کوئی بھی چیز صرف ایوان ہی کالعدم کر سکتا ہے۔ سپیکر ایسا نہیں کر سکتے۔ سپیکر کے پاس ان مسائل میں محدود اختیارات ہیں۔ انہیں (سپیکرکو)ایوان کی صدارت کرنی ہے، گنتی کرنی ہے اور حقائق کی بنیاد پر فیصلے د ینے ہیں‘‘۔

بھاجپا ممبران کی جانب سے سپیکر سے قرارداد واپس لینے یا مستعفی ہونے کی مانگ کے جواب میں راتھر نے کہا’’ایک سپیکر یہ کیسے کر سکتا ہے؟ میرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ اسمبلی کے قوانین دیکھیں اور پھر ایوان میں بات کریں ‘‘۔سپیکر نے کہا کہ اگر بی جے پی ممبران کو ایوان کے پریذائیڈنگ آفیسر کے طور پر ان پر اعتماد نہیں ہے تو انہیں انہیں ہٹانے کے مناسب طریقہ کار پر عمل کرنا چاہئے۔ انکا اس ضمن میں کہناتھا’’مجھے کوئی فکر نہیں لیکن اگر انہیں مجھ پر یقین نہیں تو نعرے لگانا اب بھی راستہ نہیں ہے۔ تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار ہے۔انہیں تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے۔ اگر ایوان نے اسے منظور کیا تو میں خود واپس چلا جاؤں گا چاہے کوئی رکن مجھے کہے یا نہ کہے۔ تاہم وہ ایسا نہیں کریں گے بلکہ صرف نعرے لگاتے رہیں گے۔اس قسم کی سستی نعرہ بازی نہیں کی جاتی۔ ان کا تعلق مرکز میں برسراقتدار پارٹی سے ہے۔ انہیں اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے اور دوسروں کے مقابلے میں ان کا برتاؤ بہتر ہونا چاہئے۔ ان کا رویہ ٹھیک نہیں ہے‘‘۔کچھ ممبران کو مارشلوںکے ذریعے ایوان سے باہر نکالنے کا دفاع کرتے ہوئے سپیکر نے کہا’’میں نے مارشلوں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ کسی بھی رکن کو چاہِ ایوان میں داخل ہونے سے روکیں کیونکہ کچھ بی جے پی ممبران اسمبلی ے اپنے احتجاج کے دوران اسمبلی سکریٹری کی کرسی پر رکھے قومی نشان کو بھی پیروں تلے روندھ دیاتھا‘‘۔اُنکامزید کہناتھا’’کل کچھ ارکان ایوان کے ویل میں آئے اور سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کی کرسی پر کھڑے ہو گئے۔ ان کی کرسی پر قومی نشان ہے اور انہوں نے جوتے پہن کر قومی نشان پر قدم رکھا ۔ایک سپیکر کے طور پر میں اسے کیسے برداشت کر سکتا ہوں؟ کل جب میں نے اسے دیکھا تو مجھے بہت دکھ ہوا۔ آخر ہم سب سے پہلے ہندوستانی ہیں۔ ہمیں اپنے پرچم اور نشان کا احترام کرنا چاہئے‘‘۔راتھر نے کہا کہ ایک ممبر اسمبلی کوایوان سے باہر لوگوں کیلئے مثال قائم کرنی چاہئے۔ اگر وہ ایسی باتیں کرینگے تو سپیکر کیا کرے گا؟ ۔انہوں نےکہا’’اس لیے میں نے آج ہدایت دی تھی کہ اگر کوئی چاہِ ایوان میں آئے تو اسے روکا جائے۔ اس کا وہاں کیا کام ہے؟ کوئی بھی بولنا چاہے وہ اپنی کرسی سے کرے۔ وہ کیسے ویل میں آ کر کرسیوں پر کھڑے ہو سکتے ہیں؟‘‘۔راتھر نے کشتواڑ سے پہلی مرتبہ منتخب ہوئی بھاجپا کی جواں سال ممبر اسمبلی شگن پریہار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ایک نئی خاتون ممبر اسمبلی ہے، اس نے بھی یہی سیکھا ہے۔ وہ وہی کام کر رہی ہے جو سینئر ممبران کر رہے ہیں۔ وہ سوچتی ہے کہ یہی کرنا ہے اور وہ بھی آج کرسیوں پر کھڑی ہو گئی۔ اس کا دوسروں پر برا اثر پڑتا ہے‘‘۔پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی کے ممبران اسمبلی کے ایک گروپ کی طرف سے قرارداد پر سپیکر نے کہا کہ انہیں ابھی تک یہ موصول نہیں ہوئی ہے۔انہوںنے اس ضمن میں کہا’’یہ مجھ تک نہیں پہنچی ہے تاہم، قراردادیں جمع کرانے کا ایک مناسب طریقہ کار ہے۔ اسے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرانا ہے اور سیکریٹری جانچ کر کے اسے سپیکر کے احکامات کے لیے پیش کرے گا۔ اگر اسے تسلیم کیا جاتا ہے تو سپیکر کو حکومت کو مطلع کرنا ہوگا تاکہ وہ تیار ہو کر آئیں۔ آپ کاغذلاکراسے ایوان میں پڑھ کر قرار دادنہیں کہہ سکتے ہیں‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بڈگام پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کی
تازہ ترین
ایڈوکیٹ جنرل کی تقرری میں تاخیر کیوں؟ وحیدہ پرہ کا حکومت سے سوال
تازہ ترین
پہلگام واقعے کے باوجود یاتریوں میں زبردست جوش و جذبہ ہے:ست پا ل شرما
تازہ ترین
مہمان نوازی میں مشہور کشمیر نے ہمیشہ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا: سریندر چودھری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

July 2, 2025
کشمیر

یاترا کے پہلے قافلے کی جموں سے روانگی آج اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حتمی جائزہ، امسال 3لاکھ 31ہزار کی رجسٹریشن

July 1, 2025
کشمیر

۔46برسوں کا گرم ترین جون ریکارڈ ۔ 1892کے بعد دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت

July 1, 2025
کشمیر

پاک بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلے ۔159ہندوستانی وطن واپسی کے منتظر

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?