کشتواڑ// نیشنل کانفرنس لیڈارن خطہ چناب نے سجاد احمد کچلو کو قانون ساز کونسل کا ایوارڈ لینے سے انکار کئے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ لیڈارن نے الگ الگ پریس کے نام جاری بیان میں کہا کہ سجاد احمد کچلو غریب عوام کے لیڈار ہیں انہوں نے اور ان کے مرحوم ولد و سابقہ وزیر بشیر احمد کچلو و سجاد احمد کچلو نے ساری عمر غریب عوام کو انصاف دلانے کے لئے ہمیشہ برابر کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ سجاد احمد کچلو کو قانون ساز کونسل میں ایوارڈ کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ خط چناب و کشتواڑ کی عوام سجاد احمد کچلو کی لیڈر شپ سے مطمئن ہے اور ہم لوگ و پارٹی کارکن اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سجاد احمد کچلو نے قانون ساز کونسل میں جس قدر چناب ویلی کے مسائل اُبھارے وہ چاہے بجلی پروجیکٹ واپسی یا تعمیری کام مختلف محکموں میں خالی اسامیاں ہو ں لیکن کچلو نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے۔ کچلو نے کونسل میں پرجیکٹوں میں بند کام یا نئے پرجیکٹوں کی تعمیرمیں مقامی عوام کو نقصان کے خلاف کونسل میں احتجاج اور واک آوٹ بھی کیا جو سب کے سامنے ہے عوام نے کچلو کو اس کا ایواڈ دیا ہے سرکار کے ایواڈ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔کچلو ایک ایماندار و بے لوث لیڈار ہیں جو عوام کی ہر مشکلات میں پیش پیش رہتے ہیں جس کی جنتی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ جن لیڈران نے مبارک باد پیش کی ان میں امتیاز احمد زرگر جوا ئنٹ سیکرٹری نیشنل کانفرنس جموں ،ڈی ڈی فاروق یوتھ ضلع صدر کشتواڑ جانکی ناتھ پاڈر،راجندرار سنگھ ناگسینی،چوہدری نور محمد ناگسینی،غلام احمد ملک واڑون، حنیف ملک ملک پورہ گندو،محمد حنیف گندو،محمد جمن چلی،چوہدری محمد حسین منو،ہاشم دین ہڈل،شامل ہیں۔