جموں //حالیہ دنوں میں پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے کے سلسلہ میں نیشنل پنتھرز پارٹی کارکنوں کی جانب سے ادہم پور میں مشعل ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔اس ریلی کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے پاکستان کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مہلوک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہو ئے این پی پی سنیئر لیڈر اور سابقہ ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے ۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ریاست میں عسکری جماعتوں کی حمایت اور پڑوسی ملک کی طرف سے اختیار کی جارہی پالیسیوں کیخلاف عالمی برادری کیساتھ بات چیت کی جائے ۔انہوں نے پلوامہ میں ہوئے فدائیں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔