سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر(ایم ایل خانیار) اور صدرِ صوبہ خواتین ونگ شمیمہ فردوس (ایم ایل اے حبہ کدل) نے شہر خاص کے بلبل لانکر اور زیندار محلہ حبہ کدل میں آگ کی ہولناک وارداتوں میں متعدد رہائشی مکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ ساگر نے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ رابطہ کرکے متاثرین کی فوری بازآبادکاری کی تاکید کی۔شمیمہ فردوس نے متاثرین کی ڈھارس بندھائی اور رات بھر آتشزدگان کیساتھ گذاری۔دونوں لیڈران نے حکومت خصوصاً ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کے عارضی قیام و طعام کا بندوبست کریں نیز آتشزدگان کے حق میں 6ماہ کا مفت راشن کیساتھ مفت عمارتی لکڑی اور ٹین کی چادریں فراہم کیں جائیں۔