سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے نیشنل کانفرنس کے دیرینہ رکن اور محلہ صدر لکھری پورہ خواجہ محمد شفیع وانی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ۔ پارٹی لیڈر تنویر صادق نے کل مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ اس کے علاوہ پارٹی کے بزرگ رکن حاجی غلام مصطفیٰ شاہ نوشہری نے بھی مرحوم کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کی۔