منڈی//تحصیل منڈی میں این سی اورکانگریس سے جڑے متعدد کارکنوں نے اپنی پارٹیوں کو خیر آباد کہہ کر پی ڈی پی ضلع صدر شمیم احمد گنائی کی قیادت میںپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔پی ڈی پی ضلع اکائی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منڈی میں سنیچر کو پارٹی ضلع صدر کی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران دیگر سیاسی پارٹیوں سے وابستہ کئی کارکنوں نے پیپلز ڈیمو کریٹک پار ٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقعہ پر پی ڈی پی ضلع صدر پونچھ اور بلاک چیئر مین منڈی شمیم احمد گنائی نے تمام کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہاکہ ان کارکنوں کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر مزید مضبوط ہوگئی ۔اس موقہ پر غلام محمد بٹ ،ممتاز احمد نجار، سرفراز احمد ملک، فاروق میر، منظور میر، غلام محمد ڈار، محمد لطیف ڈار، عبدل سبحان نائیک کے علاوہ محمد رشید نے نیشنل کانفرنس اور کانگرس کو خیر آباد کہہ کر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار۔پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں نے کہاکہ این سی اور کانگریس گزشتہ کئی عرصہ سے غریب عوام کےساتھ کھلواڑ کررہی ہیں تاہم پی ڈی پی کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی میں اپنا رول ادا کرئے گی ۔