عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ// ضلع پونچھ میں پولیس نے ایک شخص کو بدنام زمانہ منشیات فروش قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف پی آئی ٹی-این ذی پی ایس کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے پونچھ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش طاہر اقبال ولد منیر حسین شاہ ساکن گائوں دیگوار تروان حویلی پونچھ میں محلہ ریڈیو اسٹیشن کو گرفتار کر لیا ہے۔اس پر غیر قانونی ٹریفک نارکوٹک ڈرگ اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنس ایکٹ (PITNDPS) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ طاہر اقبال منشیات کی اسمگلنگ میں مسلسل ملوث ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کی صحت اور حفاظت کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔پولیس نے کہاکہ اسے غیر قانونی اسمگلنگ کے معنی میں مزید کسی بھی کارروائی کے ارتکاب سے روکنے کے مقصد سے، ضلع پولیس پونچھ نے اس کی حراست پر کارروائی کی اور ڈویژنل کمشنر جموں سے نظر بندی کا حکم جاری کیا۔اسی کے مطابق حراستی وارنٹ جاری ہونے کے بعد مذکورہ منشیات فروش کو حراست میں لے کر ڈسٹرکٹ جیل پونچھ میں رکھا گیا۔ضلع پونچھ کی پولیس صحت عامہ اور خاص طور پر نوجوان نسل کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیںڈرگ کے خطرے سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔یہ حراستی قانون نافذ کرنے والے حکام کے منشیات فروشوں سے نمٹنے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے جو صحت عامہ اور حفاظت کے لیے خطرہ ہیں۔