کشتواڑ // وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ،محکمہ مال ،پلک ورکس ،دیہی ترقی و پنچایتی راج سنیل کمار شرما نے ضلع ترقیاتی کمشنر جی این بلوان اور جنرل منجیر این ایچ پی سی پی کے لنگر کی موجودگی میںضلع ہسپتال کو تمام جدیدسہولیات سے لیس ایک ڈینٹل چیئر وقف کی ،جسے ڈول ہستی پائور اسٹیشن کی جانب سے اسکے سی ایس آر اینڈ ایس دی پروگرام کے تحت بطور عطیہ دیا ہے۔یہ ڈینٹل چیئر این ایچ پی سی کی جانب سے دوسری ایک ایسی ڈینٹل چیئر ہے ،جسے ضلع ہسپتال کے ڈینٹل سیکشن کے لئے وقف کیا گیا ہے۔جس سے ضلع کے عوام کو دانتوں کی دیکھ ریکھ کے لئے کافی کار آمد ہوگی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں وزیر مملکت نے ڈول ہستی کی جانب سے سی ایس آر کے تحت وقتاً فوقتاً صحت، تعلیم،دیہی ترقیات اور ہنر کو فروغ دینے کے پہل کی سراہناکی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ضلع کے عوام کو کافی فائدہ ہوگا۔اس موقعہ پرایس ایس پی سندیپ وزیر، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر شیام لعل، چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹرعبدا لمجید،چیف انجینئر سریش کمار، سی ایم او ڈاکٹرنشا شرما ، ڈی سی ایم او ڈاکٹراجیت گپتا،سینئر منیجر ستیش کمار پریہار و این ایچ پی سی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔