سرینگر// حکمران جماعت پی ڈی پی نے بجلی کی قلت کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موزوں وقت ہے کہ این پی ایچ سی بجلی پروجیکٹ ریاست کو واپس لوٹا دیں۔ مخلوط سرکار میں شامل پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری پیرزادہ منصور حسین نے وادی میں بجلی کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومتوں نے ریاست میں بجلی شعبے میں اصلاحات کو نظر انداز کیا،جس کی وجہ سے اس وقت لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ سرینگر میں پارٹی دفتر پر کئی وفود سے ملاقی ہونے کے بعد پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پی ڈی پی کی سربراہی میں حکومت وجود میں آنے کے سایھ ہی اس جماعت نے ریاستی عوام کو بہتر بجلی سہولیات فرہم کرنے کیلئے کوششوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وادی میں بجلی کی قلت بالخصوص نامساعد موسمی صورتحال کے دوران،پارٹی کیلئے باعث تشویش ہے۔ پیر زادہ منصور نے کہا کہ امسال لوگوں کو بجلی بہتر سہولیات فرہم ہوگی،کیونکہ ایک ہزار میگاواٹ کی ترسیلی لائن کو شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاست میں بجلی شعبے میں انقلاب کی پیشرفت پر نگاہ بنائے ہوئے ہیں،کیونکہ وزیر اعلیٰ سخت کاوشیں کر رہی ہیں ہے کہ امسال اکتوبر میں اس ترسیلی لائن کو شروع کیا جائے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ این ایچ پی سی کے پاس بجلی پروجیکٹ کو لوٹانے کا وقت موذوں ہیں،اور یہ پی ڈی پی کا دیرینہ مطالبہ ہے،جبکہ حکومت اس کا سنجیدگی کے ساتھ تعاقب کریں گی۔ انہوں نے کہا ہم اس بات کیلئے پر اعتماد ہیں کہ و زیر اعلی حکومت ہند کو سابق حکومتوں ک طرف سے تحفے میں دئیے جانے والے بجلی پروجیکٹوں کو واپس لانے میں کامیاب ہونگی۔