بلال فرقانی
سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر تازہ چھاپے مارے جس میں کراس ایل او سی (لائن آف کنٹرول) تجارت اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے میں ایک بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔یہ مشترکہ آپریشن این آئی اے اور جموں و کشمیر پولیس نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ساتھ مل کر کیا۔NIA کی قیادت میں مشترکہ ٹیم نے کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر جماعت اسلامی کے اراکین کے گھروں کی تلاشیاں لیں۔ یہ کارروائیاں سرینگر کے مضافات میں چنار باغ ، پھال ژھل خانصاحب، اور ہانجورہ بڈگام میں انجام دی گئیں۔اسی طرح شمالی کشمیر میں ژند کوٹ کریری اور سنگری کالونی بارہمولہ میں بھی دو اراکین کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے۔معلوم ہواکہ جماعت اسلامی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ثبوت جٹانے کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیموںنے تلاشی لی۔یہ پیشرفت این آئی اے کے مرکزی زیر انتظام علاقے میں چار مقامات پر چھاپے مارے جانے کے ایک دن بعد ہوئی جس میں بارہمولہ کے تین مقامات اور ضلع ہندواڑہ میں ایک مقام کراس ایل او سی تجارت اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے میں شامل ہے۔