عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ہیٹی//ہیٹی کے جزیرہ نما جنوبی علاقے میں سڑک پر ایندھن کے ٹرک کے دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے نصف بری طرح سے جھلس گئے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہیٹی کے وزیر اعظم گیری کونیل نے ساحلی شہر میراگوانے کے قریب واقع جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا کہ کچھ شدید زخمیوں کو خصوصی طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کردیا گیا ہے۔گیری کونیل نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ ایک خوفناک منظر ہے جس سے ہم ابھی گزرے ہیں، درجنوں افراد زخمی اور بری طرح جھلس گئے ہیں۔ہیٹی کی ایمرجنسی سروسز کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر مرد ہیں جبکہ اس کے علاوہ تین خواتین اور ایک بچہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔اقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ٹرک کا گیس ٹینک دوسری گاڑی کی وجہ سے لیک ہو گیا تھا اور اس موقع پر لوگ ایندھن اکٹھا کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔س شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ بہت سے لوگ ٹرک کے قریب موجود تھے جو ا?گ لگنے کے نتیجے میں بری طرح جھلس گئے۔اسی
طرح کا ایک واقعہ میں 2021 میں کیپ ہیٹین میں پیشا یا تھا جس میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اور یہ واقعہ بھی اسی وجہ سے پیش آیا تھا کہ لوگ ایک ٹینکر سے لیک ہونے والے ایندھن کو جمع کرنے کی کوشش کررہے تھے۔