عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ فورم کے نمائندوں ، جن کی قیادت اس کے بانی چیئرمین رجنیش گوئنکا نے کی، آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا سے ملاقات کی۔ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ فورم کے اراکین نے جموں کشمیر کے تجارت، صنعت اور سیاحت کے شعبے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو مقامی دستکاروں کو ملک بھر کے خریداروں سے جوڑنے اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ فورم کو جموں کشمیر میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے تمام تعاون اور ضروری مداخلت کا یقین دلایا۔ڈاکٹر اشوک کمار متل، ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔
ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ فورم وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی اہم معاملات پر تبادلہ خیال
