یو این آئی
نئی دہلی// تہوار کے موسم کے پیش نظر، آن لائن مارکیٹ پلیس امیزون ڈاٹ ان پر ایک ماہ تک جاری رہنے والے ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول میں 110 کروڑ سے زیادہ صارفین نے خریداری کی ہے ۔اس عرصے کے دوران فروخت کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کمپنی نے کل کہا کہ 2023 کے تہوار کے موسم میں اب تک سب سے زیادہ 750 سے زیادہ سیلرز نے کروڑوں کی سیلز کی، 31،000 سے زیادہ سیلرز نے لاکھوں میں سیل کیا۔ یہ کسی بھی تہوار کے موسم میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔5000 نئی مصنوعات سرفہرست برانڈز کے ذریعہ متعدد زمروں میں لانچ کی گئیں۔ 40 لاکھ سے زیادہ نئے صارفین نے پہلی بار متعدد زمروں میں دستیاب اپنے پسندیدہ برانڈز کے لیے خریداری کی ہے ۔