سرینگر //ریاستی سرکار نے اپنے ایک حکم نامہ میں ڈائریکٹر آل انڈیا انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دلی کو سکمز صورہ گورننگ باڈی میں بطور ممبر شامل کیا ہے۔ ریاستی سرکار نے اپنے حکم نامہ 26/SKIMS میں ترمیم کرکے13جون بدھوارکو اپنے ایک حکم نامہ زیر نمبر 51-SKIMS of 2018کے تحت ڈائریکٹر آل انڈیا انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کو گورننگ باڈی میں ممبر شامل کیا گیا ہے۔ ریاستی سرکاری کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ کے تحت ڈائریکٹر ایمز کو یہ رعایت حاصل ہوگی کہ وہ اپنے کسی پروفیسر کو نمائندگی کیلئے بھیج سکتے ہیں۔ ادھر ریاستی سرکار اپنے ایک اور حکمنامہ کے تحت ڈاکٹر ایم ایس خوری کی جگہ ڈائریکٹر ایمز نئی دلی کو ایپیکل کمیٹی کا بھی ممبر بنایا گیا ہے۔ ریاستی سرکاری نے اس حوالے سے اپنے ایک علیحدہ حکم نامہ زیر نمبر 52-SKIMS of 2018کے تحت 2016کے حکم نامہ زیر نمبر 24skims of 2016میں ترمیم کرکے ڈائریکٹر ایمز نئی دلی کو میڈیکل انسٹیچوٹ کی اپیکل سلیکشن کمیٹی کا بھی ممبر بنایا ہے۔