عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے راج بھون میں پدم شری ڈاکٹر جتیندر ادھم پوری کی لکھی ہوئی اردو شاعری کی دو کتابیں ’’دھوپ چھاون‘‘ اور ’’میں تنہائی میں سوچتا ہوں‘‘ کا اجراء کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مصنف کو مبارکباد دی اور مستقبل کی ادبی کوششوں میں کامیابی کی خواہش کی۔ اس دوران آل جموں بیسڈ ریزروڈ کیٹیگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر کے چیئرمین وپن کمار کی قیادت میں سول سوسائٹی کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی۔