ایل جی شکایت سیل ، امپارڈ نے نوڈل افسران کیلئے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا

نیوز ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( آئی ایم پی اے آر ڈی ) نے لیفٹیننٹ گورنر کے شکایت سیل کے تعاون سے جموں صوبہ کے اودھمپور ، سانبہ ، کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع کے نوڈل افسران کیلئے اورنٹیشن کم ٹریننگ پروگراموں کا ایک سلسلہ منعقد کیا ۔ تربیتی پروگراموں کا سلسلہ ڈائریکٹر جنرل امپارڈ سوربھ بھگت اور کمشنر سیکرٹری عوامی شکایات ریحانہ بتول کی رہنمائی میں منعقد ہوا ۔ ریحانہ بتول نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ٹریننگ تمام شریک افسران کو شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو گہرائی سے سمجھنے میں بہت مدد فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹریننگ یو ٹی کے تمام اضلاع میں منعقد کی جائیں گی ۔ ڈائریکٹر ٹریننگ جے اینڈ کے امپارڈ جموں ڈاکٹر ریوا شرما نے اس موضوع پر اپنے لیکچر کے دوران گُڈ گورننس اور شکایات کے ازالے کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی ۔ ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر عوامی شکایات ، مشتاق احمد نے لیفٹیننٹ گورنر کی حالیہ ہدایات کی روشنی میں عوامی شکایات کو معیاری طریقے سے نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے اضلاع کی شکایات کے ازالے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کی رپورٹوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ انڈر سیکرٹری عوامی شکایات عزیتا قریشی نے جے اینڈ کے مربوط شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام ( جے کے آئی جی آر اے ایم ایس ) پر ایک پرذنٹیشن دی ۔ جو ویب پورٹل کے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایل جی کے ملاقات اقدامات کے بارے میں ہے ۔ افسران نے شکایت کے ازالے کے طریقہ کار اور کام پر مختصر آڈیو ویژول کلب کا مظاہرہ بھی پیش کیا ۔ اعجاز احمد نے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس ویب پورٹل پر کام کے بہاؤ کے بارے میں بات چیت کے علاوہ شکایات سے نمٹنے اور ویب انٹر فیس پر مختلف اختیارات کے استعمال کے بارے میں ضلع کے نوڈل افسران کو جانکاری دی ۔ تربیت کے دوران مختلف سیشنز میں شکایات کے ازالے سے متعلق کام کی تمام اہم جہتوں کا احاطہ کیا گیا ۔ یہ پروگرام ڈاکٹر ریوا شرما کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا اور منجو کپور ، اسسٹنٹ پروفیسر جے اینڈ کے امپارڈ جموں نے اس کی کوارڈینیشن کی تھی ۔ کورس کوآرڈی نیٹرنے شرکاء کو تربیتی پروگرام کی کارروائی اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔