سرینگر//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس محمد اکبر لون کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی اے جی رپورٹ برائے سال2015-16 ،2007-08 اور2006-07 کے آدٹ پیراز نمبر3.20 ،3.21 ،4.2.9 سے لے کر4.2.13 اور4.2.6 سے لے کر4.2.8 کا جائیزہ لیا گیا۔ارکان اسمبلی محمد اشرف میر، شمیم فردوس،اعجاز احمد خان، عبدالرشید ڈار، پون کمار گپتا، محمد یوسف بٹ،مشتاق احمد شاہ، غلام نبی مونگا اور فردوس احمد ٹاک نے میٹنگ میں شرکت کر کے متعلقہ محکموں کے کام کاج میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں عملائے جارہے پروجیکٹوں کی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی۔کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈی اور آر اینڈ بی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں نبارڈ اور پی ایم جی ایس وائی سیکٹروں کے علاوہ دیگر سیکٹروں میںمنظور کئے گئے سڑکوںاور پُلوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات پیش کریں۔چیئرمین نے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کو ترجیحات میں شامل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہی پروجیکٹ ہاتھ میں لئے جانے چاہئیں جن سے ایک مخصوص علاقہ میں کافی لوگوں کو فائدہ ملے۔کمیٹی نے اعجاز احمد خان اور جاوید مصطفی میر کی قیادت میں دو کابینہ کمیٹیاں تشکیل دیں جو مختلف مقامات کا دورہ کر کے پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال کا جائیزہ لیں گی۔اس سے پہلے کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی سنجیو ورما نے کمیٹی کو محکمہ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔ڈائریکٹر جنرل اکاو¿نٹ اینڈ ٹریجریز الطاف حُسین، چیف انجنیئر ایم ای ڈی کشمیر وجے رینہ، چیف انجنیئرایم ای ڈی جموں امریش رینہ کے علاوہ کئی دیگر افسرا ور اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔