عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ایل اینڈ ٹی فائنانس لمیٹڈ نے کرکٹر جسپریت بمرا کو برانڈ ایمبیسڈر شامل کرتے ہوئے اپنا نیا ٹی وی سی ’جسٹ زوم ٹو وہیلر لونز‘ جاری کیا ہے۔ یہ اشتہار ایشیا کپ 2025 کے دوران جاری کیا گیا تاکہ وسیع ناظرین تک کمپنی کا پیغام مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔ ایل اینڈ ٹی فائنانس اس وقت سونی ٹی وی نیٹ ورک پر ایشیا کپ کے لیے ایسوسی ایٹ اسپانسر ہے، جہاں یہ اشتہار 13 مختلف چینلز پر نشر کیا جا رہا ہے۔اس اشتہار کا نعرہ ’اب لون ملے گا،بمرا کی اسپیڈ پر‘ ہے، جو کہ جسپریت بمرا کی تیز رفتار گیند بازی کو کمپنی کی قرض فراہمی کی رفتار کے ساتھ جوڑتا ہے۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سدھیپتا رائے نے کہا کہ دو پہیوں والے اسکوٹر آج کی اقتصادی زندگی میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور ایل اینڈ ٹی فائنانس کا مقصد ہے کہ صارفین کو آسان، تیز رفتار اور قابل بھروسا فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ باآسانی باضابطہ مالی نظام میں شامل ہو سکیں۔ کمپنی کی چیف مارکیٹنگ آفیسر کویتا جاگتیانی نے کہا کہ اشتہار کو بمرا کی تیز رفتاری سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو یقین دلایا جا سکے کہ ان کا قرضی عمل بھی اتنا ہی فیصلہ کن اور فوری ہو گا۔اس اشتہار کے ساتھ کمپنی نے ایک ہمہ گیر مارکیٹنگ مہم کا آغاز بھی کیا ہے، جو ملک کے 13 شہروںمیں جاری کی جائے گی۔ مہم میں آؤٹ ڈور ہورڈنگز، ممبئی ایئرپورٹ پر برانڈنگ، پروازوں میں میگزین اشتہارات، میٹرو اسٹیشنوںپر اشتہارات، وہاٹس ایپ بوٹ، اور سوشل میڈیا پر تشہیری مہمات شامل ہوں گی۔اس کے ساتھ ہی کمپنی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی آن لائن مقابلہ بھی متعارف کروا رہی ہے، جس کا عنوان ’بمرا کی طرح بالنگ کریں‘ ہے، جس میں صارفین بمرا کے انداز کی نقل کر کے انعامات جیت سکتے ہیں۔ کمپنی بمرا کے دستخط شدہ دستانے بھی بطور پروموشن صارفین کو پیش کرے گی، جب کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ذریعے مہم کو مزید وسعت دی جائے گی۔یہ ٹی وی اشتہار سونی اسپورٹس کے انگریزی، ہندی، تمل اور ملیالم چینلوں کے علاوہ سونی میکس، سونی پکچرز، سونی واہ اور ان کے متعلقہ ایچ ڈی چینلوں پر نشر کیا جا رہا ہے۔