یو این آئی
نئی دہلی//سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ لائٹ موٹر وہیکل (ایل ایم وی)لائسنس ہولڈر 7500کلوگرام سے کم وزنی سامان یا مسافر گاڑیاں بھی چلا سکتے ہیں ۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس رشی کیش رائے، پی ایس نرسمہا، پنکج متھل اور منوج مشرا کی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس سے ہلکی موٹر گاڑیوں کے مالکان کو اپنے بیمہ کا دعویٰ کرنے میں مدد ملے گی،جو 7500کلو گرام سے زیادہ وزن کی گاڑی چلاتے ہیں۔بنچ نے کہا کہ اس دلیل کے خلاف کوئی ڈیٹا پیش نہیں کیا گیا ہے۔بنچ کے فیصلے کے اقتباسات پڑھتے ہوئے، جسٹس رائے نے کہا کہ لائسنسنگ نظام ہمیشہ کیلئے ایک جیسا نہیں رہ سکتا کیونکہ اسے توقع تھی کہ موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے لیے قانون میں مناسب ترامیم کی جائیں گی۔سڑک کی حفاظت کو عالمی سطح پر ایک سنگین عوامی مسئلہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ہندوستان میں سڑک حادثات کی وجہ سے 1.7لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔