عشرت حسین بٹ
پونچھ//راجوری ضلع میں نادانستہ طور پر اس طرف داخل ہونے کے دو دن بعد، منگل کو یہاں لائن آف کنٹرول پر چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے پاکستان کی ایک خاتون کو واپس بھیج دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون نسرین فاطمہ زوجہ منیر شاہ آف پاکستان کے علاقے کوٹلی کو ہندوستانی فوج نے نائب تحصیلدار کے ہمراہ سہ پہر کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے ان کے پاکستانی ہم منصبوں کے حوالے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خاتون 19 مئی کو راجوری ضلع میں ایل او سی کے نوشہرہ سیکٹر میں نادانستہ طور پر لائن آف کنٹرول کو عبور کر کے اس طرف سے داخل ہو گئی تھی۔