ارشاد احمد
سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے لوگوں کیلئے ہنگامی خدمات حاصل کرنے کی غرض سے ایک موبائل ایپلی کیشن شروع کی ہے جس میں ایک بٹن کے کلک پر ایف آئی آر درج کرنا بھی شامل ہے۔جموں کشمیرپولیس نے کہا”عوام سے گزارش ہے کہ براہ کرم پلے سٹور اور ایپل سٹور سے JKecop ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ایمرجنسی سروسز آسانی سے حاصل کی جا سکیں”۔ پولیس نے کہا “یہ شکایت درج کروانے (FIR)، معلومات دینا، ٹریفک کی اطلاع دیناٹریفک کی خلاف ورزی، ہنگامی مدد طلب کرنا، ہائی وے کی حیثیت، کیس کی تفصیلات، چالان آن لائن ادا کرنا، کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا، کرایہ دارکی تصدیق کرنا وغیرہ جیسے تقریباً تمام پولیس سے متعلق مسائل کے لیے سنگل ونڈو حل ہے۔ پولیس نے عام لوگوں کو ایپ کا بھرپور استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔سری نگر ضلع کے ایک سینئر پولیس افسر نے بھی سرینگر کے باشندوں پر زور دیا کہ وہ اس ایپ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ اس سے پولیس سے متعلق تمام ہنگامی خدمات میں آسانی ہوگی۔ادھر پولیس کی جانب سے عام لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خود کو سائبر فراڈ سے محفوظ رکھیں۔پولیس نے لوگوں سے کہا کہ ایمازان کا نام لیکر کالیں آتی ہیں جنہیں نظر انداز کیا جانا چاہیے۔اس طرح کی مسیجز آتی رہتی ہیں کہ آپکے کھاتے میں اتنے ہزار پیسے ڈالوائے گئے ہیں، آپ گفٹ کارڈ یا گفٹ ووچر جیت گئے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کسی نامعلوم نمبر سے وٹس ایپ یا ویڈیو کال آتی ہیں، انہیں بھی نظر انداز کرنا چاہیے اور ایسے نمبر بلاک کئے جائیں۔