ایشین چیمپئنز ٹرافی ہندوستان نے جاپان کو 5-1 سے ہرایا

 یو این آئی

ہلنربوئر//ہندوستان نے پیر کو ایشین چیمپئنز ٹرافی 2024 ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں جاپان کو 5-1 سے شکست دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی مسلسل دوسری جیت ہے اور اس کے ساتھ وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ہندوستانی ٹیم نے موکی ہاکی ٹریننگ بیس پر منعقدہ میچ کے پہلے کوارٹر میں جاپان کو دبائو میں رکھا۔ ہندوستانی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور مسلسل دو گول کئے۔ اس کے بعد جاپانی کھلاڑیوں نے مسلسل دو پنالٹی کارنر حاصل کیے لیکن وہ ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ابتدائی ناکامیوں کے بعد جاپان نے جارحانہ مظاہرہ کیا لیکن ہندوستانی ڈیفنس نے جاپانی کھلاڑیوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک ہندوستان کی برتری 3-0 تھی۔اس سے قبل جنوبی کوریا اور پاکستان کا میچ 2-2 سے برابر رہا۔ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم بدھ کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔