پرتھ، 18 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں ملی شاندار جیت اور اسی کے ساتھ ایشیز سیریز میں 3۔0 سے ملی ناقابل تسخیر برتری کا کریڈٹ اپنے گیند بازوں کو دیا ہے ۔آسٹریلیا نے فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ کے پانچ وکٹ کی بدولت پیر کو انگلینڈ کو اننگز اور 41 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ایشز سیریز میں 3۔0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ ہیزل وڈ نے دوسری اننگز میں 18 اوور میں 48 رن پر سب سے زیادہ پانچ وکٹ حاصل کئے ۔اسمتھ نے میچ کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ گیند بازوں نے پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مجھے لگتا ہے کہ ہیزل وڈ نے آج کافی اچھی گیند بازی کی اور پانچ وکٹ نکالے ۔ آسٹریلیا نے واکا کرکٹ گرا¶نڈ پر انگلینڈ ٹیم کی دوسری اننگز 72.5 اوور میں 218 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے چائے کے وقفہ سے پہلے ہی جیت اپنے نام کر لی۔کپتان نے کہاکہ کپتان کے طور پر ایشز جیتنا بہت شاندار تجربہ ہے ۔اس سیریز کے لئے ہم نے سخت محنت کی تھی۔یقینی طور پر اس جیت سے میں بہت پرجوش ہوں۔وہیں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے شاندار کارکردگی کے لئے آسٹریلیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیریز میں اب تک کافی اچھی کارکردگی ہے ۔روٹ نے کہاکہ انہوں نے تینوں میچوں میں کافی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔میلبورن جانے سے پہلے ہمیں اپنی تیاری یقینی بنانی ہوگی اور وہاں اچھا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔یواین آئی