عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
لندن //ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 592 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 275 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ مانچسٹر میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 592 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جونی بیئرسٹو 81 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ زیک کراؤلی نے 3 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 189 رنز کی اننگز کھیلی، جوروٹ 84، معین علی 54 اور بین اسٹوکس 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک اور کیمرون گرین نے 2 ،2 اور پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔