سرینگر //جموں وکشمیر میں سی پی آئی ایم کی 11ویں 2روزہ ریاستی کانفرنس ایس کے آئی سی سی سرینگر میں19 اور20 مارچ کو منعقد ہوگی ۔ کانفرنس میں ملک بھر سے مندوبین شرکت کرینگے اور جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔کانفرنس کے دوران حکومت پر اندرونی اور بیرونی سطح پر بامعنی مذاکرات شروع کرنے پر دبائو بنایاجائے گا۔ کانفرنس میں شہری ہلاکتوں پر بھی بات ہوگی ۔ اس کے علاوہ مقررین نظر انداز کردیئے گئے ورکنگ کلاس ، نوجوانوں ، جیو لبرل اکنامک پالیسیوں اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریںگے ۔اس کانفرنس میں سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری سینئر لیڈرجوگیندر شرما ، سینئر لیڈر و ممبراسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی اور ریاستی سیکریٹری غلام نبی ملک بھی خطاب کریںگے ۔یہ کانفرنس ہر تین سال میں ایک بار منعقد ہوتی ہے ۔