عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر پولیس کے سائبر کرائم انویسٹی گیشن سنٹر فار ایکسیلنس (سی آئی سی ای)کے ایس پی سندیپ چودھری کو پیر کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تاکہ وہ پانچ سال کیلئے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)میں شامل ہو سکیں۔ ایک سرکاری حکم میں کہاگیا کہ ایس پی) اسپیشل کرائم ونگ، جموں) انوج کمار کو اگلے احکامات تک ایس پی، سی آئی سی ای کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا چودھری، 2012 بیچ کے AGMUT کیڈر کے IPS افسر ہیں۔ وہ وفاقی ایجنسی میں نئی ذمہ داری سنبھال سکیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افسر کی ڈیپوٹیشن عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، پانچ سال کی مدت کے لیے ہوگی۔