غازی پور// بہوجن سماج پارٹی (بی پی ایس) کے صدر مایاوتی کے ضمنی انتخابات میں تنہا انتخابات لڑنے کے اعلان کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے بھی اپنی راہیں الگ کرنے کے اشارے دے دیئے ہیں۔ مسٹر یادو نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لئے کوئی اتحاد دھرم نہیں ہے ۔ ریاست کے 11 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایس پی بھی تنہا اپنا امیدوار اتارنے پر غور کرے گی۔ ایس پی صدر غازی کے گوساندی پور میں گزشتہ دنوں مارے گئے پارٹی کارکن ضلع پنچایت رکن وجے یادو کے گھر تعزیت کا اظہار کرنے کے لئے پہنچے تھے ۔ایس پی صدر نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تنہا انتخابی میدان میں اترنے پر غور کرے گی۔ جلد ہی پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرکے فیصلہ لیں گے اور اپنی انتخابی تیاریوں کو جائزہ لیں گے ۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے ذریعہ یادو ووٹ اتحاد کے حق میں نہ پڑنے کے بیان کے بارے میں سوال کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے نامہ نگار خود جائزہ لیں۔وہ کیا بولتی ہیں، میں کیا بولتا ہوں یہ اہم نہیں ہے ۔آپ اپنے اردگرد کے بوتھوں کو دیکھ لیں۔ ذات پات کے اعدادوشمار نکال کر جائزہ لیں کس نے کس کو ووٹ دیا ۔ کس نے کس کو نہیں دیا اس کے لئے میں فی الحال کچھ بھی کہنے کی حالت میں نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ ‘اگر گٹھ بندھن ٹوٹا ہے اور جو باتیں کہیں گئی ہیں۔ میں ان پر بہت سوچ سمجھ کر اپنے خیالات کا اظہار کروں گا۔ جب ضمنی انتخابات میں گٹھ بندھن ہے ہی نہیں تو ایس پی بھی 11 سیٹوں پر رائے مشورہ کرکے تنہا ہی انتخابات لڑے گی۔اگر راستے الگ الگ ہیں تو اس کا خیرمقدم ہے ۔یو این آئی