نیوز ڈیسک
سرینگر// پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایس پی اوئوز کے ان 62بچوں کے حق میں3لاکھ30ہزارروپے سے زائدکاوظیفہ منظور کیا، جنہوں نے تعلیمی سشن 2021-22کے دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں قابل قدر کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں80فی صد یا اسے زائد نمبرات حاصل کرنے والے26 بچوں کے حق میں فی کس 4ہزار جبکہ 90فی صدیا ا سے زائد نمبرات حاصل کر نے والے 15بچوں کے حق میں فی کس 6ہزار روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔اسی طرح بارہویں جماعت کے سالانہ امتحا نا ت میں 80فی صدیا اس سے زائد نمبرات حاصل کر نے والے15بچوں کے حق میں فی کس 6ہزار جبکہ90فی صدیا اسے زائد نمبرات حاصل کرنے والے پانچ بچوں کے حق میںفی کس7200سو رپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔یہ رقم پولیس سر براہ دلباغ سنگھ کی جانب سے سنٹرل پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کی گئی۔اسکے علاوہ پولیس سر براہ نے ایس پی او شری کرنیل سنگھ کی بیٹی مس اروند کور کے حق میں12ہزار روپے کا وظیفہ منظور کیا ہے جنہوں نے ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات میں 83فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ۔واضح رہے کہ رواں سال کے دوران پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب سے مارے گئے،متوفی اور پولیس میں کام کر نے والے دیگر اہلکاران اور افسران کے بچوں کے حق میں33لاکھ50ہزارروپے سے زائد رقم بطور وظیفہ منظور کی ہے ۔جبکہ کالج، یونیورسٹی اور دیگر ٹیکنیکل کورسوں میں بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے بچوں کے حق میںڈی جی پی اسپیشل ایوارڈ کی مد میں 2لاکھ روپے کی رقم منظور کی گئی ۔