عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر اروند کمار کل راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ ڈی جی ایس ٹی پی آئی نے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے ، سٹارٹ اپ انوویشن ، انٹرپرنیور شپ اور جموں و کشمیر کے یو ٹی میں انٹر پرنیور شپ سینٹر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو ملک بھر میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے ایس ٹی پی آئی کے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔