ایس جی ڈبلیو ایف کی ’ایک پیڑ لگائیں‘مہم ملک کے مختلف حصوں میں جاری

چندی گڑھ/عظمیٰ نیوز ڈیسک/نے ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنی مہم ’’ایک پیڑ لگائیں‘‘ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہم اب چنڈی گڑھ، نئی دہلی، پنجاب اور ہریانہ کے مختلف علاقوں تک پہنچ رہی ہے۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، موسم گرما میں سیب کے درختوں کو تقسیم کیا گیا تاکہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے کہ وہ اپنے باغات کو فعال بنائیں۔SGWFکی ڈائریکٹر ڈاکٹر سونیا ورما نے تنظیم کے جاری مہم پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں سیب کی کاشت کے لیے تجرباتی کوشش ہماری کلیدی آزمائشوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوشش فروغ دینے کے ہمارے وسیع تر مشن کا حصہ ہے۔موسم گرما میں سیب کا درخت گرم موسمی حالات میں پھلنے پھولنے کی اپنی صلاحیت کیلئے نمایاں ہے۔