سرینگر//ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے کہاہے کہ مالی سال2018-19کی چوتھی سہ ماہی میں نے اس نے 838.40کروڑ کا خالص منافع کمایا ہے اور اسکے غیر مستعمل جائیدادیں (این پی اے) کا تناسب کم ہوا ہے ۔جبکہ بنک نے گذشتہ مالی برس کے اسی عرصے کے دوران خالص خسارہ7718.17کروڑ درج کیا تھا ۔مارچ تک ختم ہونے والے والے مارچ ماہ میں 11فیصد کی آمدن ریکارڑ کرکے کل آمدن75670.50کروڑ درج کیا ۔2018-19کے پورے مالی سال میں ایس بی آئی نے 3069.07کروڑ کا خالص منافع درج کیا جبکہ اس سے قبل مالی سال2017.18کے دوران بنک نے4187.41کروڑ کا خسارہ درج کیا تھا۔