عاصف بٹ
کشتواڑ// پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طورپولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ ڈاک بنگلو چھاترو میں ایس ایس پی کشتواڑ کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے کے پولیس اسٹیشن، پولیس پکٹس کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے چھاترو علاقے کا دورہ کیا۔انکے کے ہمراہ ڈی ایس پی ڈی ار ضیاء الحق و ایس ایچ او چھاترو انسپکٹر سمیر احمد اور دیگر افسران نے ڈاک بنگلو چھاترو کے کمیونٹی ہال میںپولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں علاقہ کے معززین، سرپنچوں، پنچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شرکا نے مختلف مسائل اٹھائے اور ایس ایس پی نے ان کے سبھی کو سنا اور شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو انکے ازالے کیلئے متعلقہ محکمے کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے شرکا کو بری سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور نشے، شراب نوشی سے بچنے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے باز رہنے کی تلقین کی۔
ایس ایس پی کشتواڑ کا چھاترو دورہ
