بھدرواہ //وزیر خزانہ حسیب درابو کی جانب سے پیش کئے گئے سالانہ بجٹ کی سراہنا کرتے ہوئے ایس اینڈ ایس انسٹیچوٹ آف ٹیکنالوجی بھدرواہ نے اسے حالیہ وقت میں ایک نیا بجٹ قرار دیا جسکا بنیادی مقصد بیروزگار نو جوانوں کو بااختیار بنانااور سماجم کین کزمور طبقہ کے طلاب کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔ایس ایس آئی ٹی بھدرواہ جسے وزیر اعظم کے سکل انڈیا پروگرام کے تحت دیہی عالقوں میں نوجوانوں کو مختلف ہنر میں تربیت یافتہ بنانے کا کام سونپا گیا ہے،نے بجٹ2018-پر ایک مبحاثہ کا انعقاد کیا جس میں فیکلٹی ممبران کے علاوہ ادارے کے 100طلاب نے شرکت کیاور اس پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔مباحثہ میں بتایا گیا کہ بجٹ میں بعض کوتہیاں ہیںتاہم بجٹ عام طور سے عوام دوستانہ اور خصوصاً نوجوان دوستانہ ہے۔ ایس ایس آئی ٹی کے چئیر مین سفیر احمد نے کہا کہ بجٹ دور اندیشی پر مبنی ہے، جس پر لیبر اور روزگار پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کمزور طبقہ کے نوجوانونوں کو اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے لئے مالی معاونت مہیا کرنے کی سراہنا کی۔انہوں ے کہا کہ اگر بجٹ کو اسی صورت میں پاس کیا گیا تو یہ نوجوانوں کے لئے مزید پیداواری ہوگا۔ ادارے کی ایک انسٹریکٹر شفیہ بانو نے کہا کہ گرل سٹوڈنٹس کو بااختیار بنانے کے لئئے سرکار کی جانب سے 5.00کروڑ روپے سکوٹیاں تقسیم کرنے کیلئے مختص کرنے کی بھی سراہناکی گئی ۔شرکا نے ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنے ، اُجرتوں میں اضافہ کرنے کی بھی سراہنا کی۔مباحثہ میں مدثر نواز، ماجد بابا، شفیہ بانو ،عامر لطیف، افشا شمیم، ممتاز بیگم ، و دیگران نے بھی شرکت کی۔