سرینگر/عظمیٰ نیوزسروس/ سرکار نے ایس آر ائو43کے تحت11 امیدواروں کو جاری تقرر ناموں کی سر نو تصدیق کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔عمومی انتظامی محکمہ نے کہا ہے کہ ان امیدواروں کے تقرر ناموں کی سر نو تصدیق21دنوں کے اندر کی جانی چاہے۔ان امیدواروں کے حق میں جو تقرر نامے جاری کئے گئے تھے ان میں محکمہ تعمیرات عامہ میں ایک،محکمہ افزائش بھیڑمیں4،محکمہ فروغ ہنر میں ایک، محکمہ صحت و طبی تعلیم میں3اور محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں4امیدوار شامل ہیں۔