واشنگٹن// امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کا نیا ملٹری سیٹلائٹ خفیہ معلومات مہیا کرا پانے میں ناکام ہے ۔ امریکہ کی اسپیس کمان اور اسپیس ایکپیڈیشنری فورس کے سربراہ جنرل جان ریمنڈ نے ٹویٹ کر کے کہا‘‘ امریکی خلائی کمان ایران کی طرف سے لانچ کئے گئے سیٹلائٹ سے متعلقہ دو چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ایران حکومت نے کہا ہے کہ اس میں تصاویر لینے کی صلاحیت ہے ، اصل میں یہ خلا میں گھومتا ہوا ایک ویب کیمرہ ہے ۔ اس سے خفیہ معلومات فراہم کرنے کا امکان نہیں ہے ’’ ۔ واضح رہے کہ ایران کی فوج نے بدھ کو کہا کہ اس نے پہلے ملٹری سیٹلائٹ نور کا قاصد خلائی جہاز کے ذریعے کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اس پر مغربی ممالک نے ایران کے نیوکلیائی معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔ وہیں ایران نے کہا ہے کہ ایک بھی بین الاقوامی قرار داد نے ایک بھی ملٹری سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے پر پابندی نہیں لگائی ہے ۔ یواین آئی