Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

ایران میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان فوجی قیادت نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کی

Towseef
Last updated: May 21, 2024 9:55 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یواین آئی
تہران// ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں المناک موت کے بعد ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ شریک ہوئے۔ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کی زیرصدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو کرائے جائیں گے۔صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے27 جون تک چلائی جائے گی جبکہ صدارتی امیداروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی۔واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کا اعلان صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں المناک موت کے بعد سامنے آیا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔ جس نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی بریگیڈیئر علی عبداللہی کریں گے، کمیٹی کے اراکین نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی انہیں عوام کے سامنے رکھا جائے گا، ایران کے صدر کا ہیلی کاپٹر اتوار کی دوپہر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

ابراہیم رئیسی کاانتقال،مانومیں تعزیتی اجلاس
عظمیٰ نیوزڈیسک
حیدرآباد//صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ ایرانی عہدیداران کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں رحلت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر سید عین الحسن نے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایران رئیسی کے دورِ صدارت میں ہندوستان اور ایران کے خوشگوار تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوا تھا۔ ان کے انتقال سے ہندوستانیوں بالخصوص فارسی کے اساتذہ و اسکالرس اور ہند و ایران فرہنگ و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ قبل ازیں شعبۂ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیاء، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں رجسٹرار، اردو یونیورسٹی پروفیسر اشتیاق احمد نے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کا تعزیتی بیان پڑھ کر سنایا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ریزرویشن رپورٹ سے کشمیری بولنے والے متاثر ہوسکتے ہیں:سجاد لون
تازہ ترین
کشمیر زون پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کی
تازہ ترین
مائیگرنٹ مزدور قتل معاملہ: بجبہاڑہ میں SIA کی کارروائی
تازہ ترین
جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی

July 3, 2025
بین الاقوامی

ایران کاعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل

July 3, 2025
بین الاقوامی

اسرائیلی بمباری سے مزید 116 ہلاکتیں | انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت جاں بحق

July 3, 2025
بین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?