سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایران میںسر مائی کھیل سنو سکنگ کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کرنے والی جموںو کشمیر سے تعلق رکھنے والی 2خواتین کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر کے زریعے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے ایران میں منعقد ہو نے والے ایشین الپائن اسکی چیمپئین شپ میں حصہ لینے جارہی وادی کشمیر کے ٹنگمر گ علاقے سے تعلق رکھنے والی 2خواتین کھلاڑیوں کی سراہنا کر تے ہو ئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جموںو کشمیر کے لئے فخر کی بات ہے کہ اس بین الاقوامی مقابلے میں ریاست کی دو خواتین کھلاڑی ملک کی نمائندگی کریں گی ۔واضح رہے کہ رواں ماہ ایران میں ایک بین الاقوامی سنو اسکی مقابلے میں ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والی شائستہ شبیر اور سبیہ نبی حصہ لیں گی اور دو نوں کھلاڑی اسکنگ میں کافی مہارت رکھتی ہے اور انہوں نے اس سے پہلے بھی کئی اسکنگ مقابلوں میں حصہ لیا ہے ۔