عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
تہران //ایران میں ایک بس کے حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ جنوب مغربی ایران کے بوشہر اور شمال مشرق میں مشہد شہر کے درمیان سفر کرتے ہوئے بس الٹ گئی۔ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ بس میں کتنے افراد سوار تھے۔مقامی میڈیا کے حوالے سے عدلیہ کی لیگل میڈیسن ا?رگنائزیشن کی تنظیم کے مطابق ایران کا روڈ سیفٹی کا ریکارڈ خراب ہے، جہاں سال کے دوران حادثات میں 20 ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔گزشتہ مہینے ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔اس کے چند روز بعد ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس کا ٹرک سے تصادم ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہو گئے تھے۔