نئی دہلی// تیل اور گیس سیکٹر کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ادائیگی سے متعلق مسائل کی وجہ سے ایران سے درآمد تیل کی سپلائی میں اگست کے بعد سے رکاوٹ آسکتی ہے ۔انڈین آئل کے مالیات کے سربراہ اے کے شرمانے آج بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو یہ اطلاع دی ہے کہ اس کے ذریعہ نومبر کے بعد سے ایران کے تیل درآمدگی کی ادائیگی بند ہوجائے گی۔ مسٹر شرما نے کہاکہ ایس بی آئی کے اس اعلان کے سبب اگست کے بعد سے ہی ایران سے تیل کی ڈھلائی متاثر ہونے لگے گی اور جب تک ادائیگی کا نیا ذریعہ قائم نہیں ہوجاتا اس وقت تک سپلائی میں رکاوٹ بنی رہے گی۔ہندوستان نے گیس فیلڈ کے سلسلے میں جاری تنازع کی وجہ سے 2017-18کے دوران ایران سے تیل کی درآمدات میں کمی کی ہے ۔