عظمیٰ نیوزسروس
راجوری // راجوری کے ایتی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی صدر علمائے اہل سنت والجماعت مولانا محمد فاروق نعیمی نقشبندی کی طرف سے ایک روزہ جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں سجادہ نشین لار دربار میاں الطاف احمد لاروی مہمان خصوصی رہے۔ اس موقع پر اتر پردیش سے آئے ہوئے مولانا حضرت صغیر احمد بریلوی بھی موجود تھے ۔اس کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر سے اور خطہ پیر پنجال کے علماء کرام بھی موجود رہے۔ جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور باہر سے آنے والے علماء کرام کا خطاب سنا۔ مولانا محمد فاروق نعیمی نقشبندی نے کہا کہ ادارہ کے پانچ طلبہ کی حفظ قران مکمل کرنے پر دستار بندی کی ۔ مہمان خصوصی حضرت میاں الطاف احمد لاروی نے اہل اسلام سے اپیل کی کہ وہ دین کے راستے پر چلیں ۔انہوں نے کہا جس طریقے سے مولانا محمد فاروق نعیمی نقشبندی پچھلے کئی سال سے جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں یہ اپنے اپ میں ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا ہم سب کو حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا چاہیے۔ اجتماع ختم ہونے پر حضرت میاں الطاف احمد لاروی نے خصوصی دعا کی اس کے بعد صلواۃ و سلام پڑھا گیا۔اس کانفرنس کے دوران لنگر کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ۔