احمدآباد//مرکزی وزیراور بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری نے آج کہاکہ انھیں پورا یقین ہے کہ ایک بار پھر وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں حکومت بنے گی ۔مسٹر گڈکری نے آج یہاں بی جے پی صدر امت شاہ کے گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے احمدآباد کے سردارپٹیل چوک پر ہوئے اجلاس میں کہاکہ آنے والے انتخابات ملک کی تاریخ کے انتہائی اہم انتخابات ہیں۔جو 50سال میں نہیں ہوا وہ پانچ سال میں مودی جی کی قیادت میں اس حکومت نے کرکے دکھایاہے ۔ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔اسے سپرپاور اور اکنامی بنانے کا عزم مودی جی کی قیادت میں پوراہوتا نظر آرہاہے ۔انھوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت ترقی کی طرف ملک کو لے جارہی ہے تودوسری طرف بی جے پی کو دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بنانے کا سہرا امت شاہ کے سربندھتاہے ۔اس انتخاب میں یقینی طورپر این ڈی اے کی جیت ہونے والی ہے اور انھیں پورایقین ہے کہ مودی جی قیادت میں حکومت بننے والی ہے ۔انھوں نے پورے ملک میں پارٹی کی توسیع کی ہے اور مضبوط بنانے میں اہم کرداراداکیاہے ۔انھوں نے کہاکہ بی جے پی ذات پات کی بنیاد پر کسی تفریق کے بغیر سب کو ترقی کی راہ پر لے کر چلتی ہے ۔یواین آئی۔