نیوز ڈیسک
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سرینگر میں آئندہ رئیل اسٹیٹ سمٹ کیلئے تقریب سے پہلے کی مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی۔ دوسری ریئل اسٹیٹ سمٹ اس سال اگست میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے میٹنگ کے دوران CREDAI اور انتظامیہ کے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں سستی اور معیاری ہاسنگ انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے تمام امکانات تلاش کریں۔ہم اپنے شہروں کو بہتر بنانے کے لیے ایک منظم کوشش کر رہے ہیں اور ترقی نے بے مثال مواقع کھولے ہیں۔ موثر اقدامات کا مقصد شہر کی خدمات کو بہتر بنانا، مضبوط شہری انفراسٹرکچر بنانا اور معیاری زندگی کے لیے عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ عام آدمی کے لیے بہترین ضروری بنیادی خدمات سے آراستہ سستی، جامع، ماحولیاتی طور پر پائیدار مکانات بنانے کے لیے دوسرے شہروں کے ماڈل کا مطالعہ کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عہدیداروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مشاورت کے پورے عمل کو شریک بنائیں جو سماجی طور پر مساوی ہو۔انہوں نے کہا کہ CREDAI کا بنیادی مقصد ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنا ہے تاکہ عام آدمی کو اچھے معیار کے سستے مکانات فراہم کیے جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ CREDAI علم فراہم کرنے، ٹان پلاننگ، ڈیٹا بیسڈ اسٹڈیز، ہنر مندی اور تعمیراتی کارکنوں کی فلاح و بہبود میں بھی مصروف ہے۔