اگر پنشن بل کم کرنا تھا تو پی ایم 8 ہزار کروڑ کے جہاز نہ خریدتے

یو این آئی
نئی دہلی //اگنی پتھ اسکیم پر مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اتوار کو سبھی کانگریس کے لیڈر جنتر منتر پر ستیہ گرہ پر بیٹھے، اس دوران سچن پائلٹ نے حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کہ اگر پنشن بل کم کرنا تھا تو پی ایم 8 ہزار کروڑ کے جہاز نہ خریدتے اور نہ ہی سنٹرل وسٹا بناتے۔ کانگریس کے تمام سینئر لیڈروں نے جنتر منتر پر اس منصوبہ کے خلاف احتجاج میں ستیہ گرہ کیا۔